وطن نیوز انٹر نیشنل

ایوان صدر میں تقریب امیر البحر کو نشانِ امتیاز ملٹری دیا گیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ فوجی اعزاز امیرالبحر کو ملک کے بحری تحفظ کے لئے ان کی قابل ستائش کارکردگی اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ،اس سلسلے میں ایوان صدر میں تقریب منعقد ہو ئی جس میں وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ایئرسٹاف، مسلح افواج کے سینئر افسران اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ قبل ازیں ایڈمرل امجد نیازی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی، ایئر چیف نے انہیں پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں