وطن نیوز انٹر نیشنل

سپیشل بچوں کو مرکزی دھارے میں لانا ضروری ،شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سپیشل بچوں کو مرکزی دھارے میں لانا بہت ضروری ہے ، وزیراعظم نے اسلام آباد میں موجود تمام بڑی عمارتوں کو ان افراد کے لئے قابل رسائی بنانے اور نوکریوں کے لئے مقرر کردہ کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ خصوصی افراد کو جدید تقاضوں کے عین مطابق معاشرے کے فعال اور ذمہ دار شہری ہونے کے قابل بنایا جائے تاکہ وہ کسی پر بوجھ بنے بغیر اپنی ترقی کا سفر جاری رکھ سکیں۔ گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دن بصارت سے محروم افراد سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ہماری ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے ۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہم ان افراد کو معاشرے میں ان کا صحیح مقام دلائیں اور اس سلسلے میں معاشرتی رویوں کو بھی درست کریں تاکہ ہر شہری ان افراد کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں