وطن نیوز انٹر نیشنل

فارما ٹریڈرز کو بہترماحول فراہم کرنا ہو گا:ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) کسی بھی مخصوص ٹریڈ کے خلاف مہم جوئی کرنے سے اس ٹریڈ کے خلاف منفی تاثر پیدا ہوتا ہے ، ہمیںپرانے طریقوں کو چھوڑ کر قانون کے دائرہ میں رہ کر بہتر طریقہ کار اپنانا ہوگا، خرابی کی بنیادی جڑ کو ٹھیک کرنے سے فارما ٹریڈ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار زاہد بختاوری چیئرمین پی سی ڈی اے پنجاب نے وفد کے ساتھ راؤ حمید ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر سے ملاقات میںکیا۔ وفد میں پاکستان کیمٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے چودھری عمران رشید نور وارث خٹک عبدالجبار اکرام اللہ ارسلان مسعود شوکت نیازی ڈاکٹر عبدالقیوم اور دیگر عہدیداران شریک تھے ۔ اس موقع پر ڈرگ انسپکٹرز عدنان اسلم اور کیوان حیدر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر راؤ حمید نے کہا کہ قانون پر عملدر آمد کرتے ہوئے ہمیں فارما ٹریڈرز کو بہترماحول فراہم کرنا ہو گا تاکہ وہ اپنا کاروبار اچھے طریقے سے چلا سکیں۔ ہمیںپرانے طریقہ کار کو چھوڑ کر قانون کے دائرہ کار میں رہ کر بہتر طریقہ کار اپنانا ہے ۔ زاہد بختاوری نے فارما ٹریڈرز سے اپیل کی کہ اپنے کاروبار کا سائن بورڈ ڈرگ ایکٹ کے مروجہ نمونے کے مطابق بنوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں