وطن نیوز انٹر نیشنل


 

نگراں کابینہ کی حلف برداری: ‘اللہ جانے کتنی مدت کے لیے آئے ہیں’

اگست 17, 2023


اسلام آباد — 

پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کو ایوان صدر میں ہوئی تو نگراں کابینہ کے لیے نامزد کئی نئے چہرے نظر آئے۔

تقریب کا وقت پانچ بجے رکھا گیا تھا، وقت سے پہلے ہال میں پہنچا تو صحافی، ایوانِ صدر کا عملہ اور وفاقی سیکریٹریز بھی وزرا کے ناموں سے لاعلم تھے۔

بہر حال کچھ وقت گزرنے کے ساتھ لوگ ہال میں داخل ہوتے رہے اور وزرا کی مختص نشستوں پر کچھ جانے پہچانے، کچھ شناسا اور کچھ غیر معروف چہرے براجمان ہونے لگے۔

ایسے میں اضطراب بڑھا اور صحافیوں نے سرگوشیوں میں وزرا کی نشستوں پر بیٹھے افراد کے بارے میں ایک دوسرے سے پوچھنا شروع کر دیا

ساتھی صحافیوں سے کابینہ میں شامل نا آشنا شخصیات کی معلومات اکھٹی کیں اور حلف برداری کے لیے اپنی نشستوں پر براجمان شخصیات کی طرف بڑھا۔

ابھی آگے بڑھ ہی رہا تھا کہ اسی اثنا میں سینیٹر سرفراز بگٹی ہال میں داخل ہوئے۔ ان سے استفسار کیا کہ آیا وزارتِ داخلہ کا قلم دان وہ ہی سنبھالیں گے تو سرفراز بگٹی نے بات کرنے کے بجائے صرف اثبات میں سر ہلایا۔
ابھی سرفراز بگٹی کے پاس ہی کھڑا تھا کہ مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان انیق احمد ہال میں داخل ہوئے جن کے متعلق پہلے سے معلوم تھا کہ وہ وزارتِ مذہبی امور کا قلم دان سنبھالیں گے۔ صبح ہی کراچی سے ایک صحافی دوست نے فون کر کے کہا تھا کہ انیق احمد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں