قرآن پاک کے نسخے نذرآتش کرنے پر پابندی کیلئے ڈنمارک کی مجوزہ قانون سازی کا خیرمقدم"/> قرآن پاک کے نسخے نذرآتش کرنے پر پابندی کیلئے ڈنمارک کی مجوزہ قانون سازی کا خیرمقدم – Watan News

وطن نیوز انٹر نیشنل

قرآن پاک کے نسخے نذرآتش کرنے پر پابندی کیلئے ڈنمارک کی مجوزہ قانون سازی کا خیرمقدم

عبداللہ مہمند | ویب ڈیسکاپ ڈیٹ 26 اگست 2023

   

0

بیان میں  کہا گیا کہ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی اس کی تقلید کریں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
بیان میں کہا گیا کہ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی اس کی تقلید کریں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان نے ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے نذرآتش کرنے کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے قانون سازی کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے ایک بل تجویز کرنے کے مبینہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے، جس کے تحت قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابیں نذرآتش کرنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور انہیں جلانا مذہبی منافرت پر مبنی ایک سنگین فعل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اس کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ انسانی حقوق کے عالمی قانون میں یہ طے ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کو قانونی طریقے سے روکنا اور ممنوع قرار دیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں