وطن نیوز انٹر نیشنل

قوم کو بہت بہت مبارک ، انتخابات 90روز میں ہی ہونگے، بیرسٹر علی ظفر

Aug 31, 2023 | 10:57 AM

قوم کو بہت بہت مبارک ، انتخابات 90روز میں ہی ہونگے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے پنجاب انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد ہونے پر  کہا ہے کہ قوم کو بہت بہت مبارک ہو،سپریم کورٹ نے کہاہے انتخابات 90روز میں ہی کرانے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تمام اقدامات 90روز میں ہی کرے،سپریم کورٹ نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا ہم نے تشریح کردی ہے،تمام افواہیں اب ختم ہو جانی چاہئیں،عدالت نے کہا تھا 14مئی کو الیکشن ہو، لیکن وہ نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں