وطن نیوز انٹر نیشنل

بہت عجیب لگ رہا ہے جو بھی ہو رہا ہے،کبھی نہیں سنا کہ انصاف چھٹیوں پر چلا گیا ہے، سائفر کیس میں پی ٹی آئی وکیل کا کمرہ عدالت  میں بیان

Sep 04, 2023 | 10:15 AM

بہت عجیب لگ رہا ہے جو بھی ہو رہا ہے،کبھی نہیں سنا کہ انصاف چھٹیوں پر چلا گیا ہے، سائفر کیس میں پی ٹی آئی وکیل کا کمرہ عدالت  میں بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت  کے معاملے پر جج راجہ جواد عباس کی عدالت وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بہت عجیب لگ رہا ہے جو بھی ہو رہا ہے،کبھی نہیں سنا کہ انصاف چھٹیوں پر چلا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت  پر سماعت ہوئی،سیکرٹ ایکٹ عدالت  کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین آج رخصت پر ہیں،عدالتی عملے نے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین اہلیہ کی طبیعت ناسازی کے باعث ایک ہفتے کی رخصت پر ہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین 8ستمبر تک رخصت پر ہیں۔

پی ٹی آئی قانونی ٹیم جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئی،جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں وکلا سلمان صفدر، بابراعوان اور نعیم پنجوتھا پیش ہوئے۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ پی ٹی آئی وکلا کس قانون کے تحت آپ کی عدالت میں درخوست دائر کررہے ہیں،پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ آپ اگر کہیں گے کہ آپ کا اختیار نہیں، مجبور ہیں تو ہم ہائیکورٹ چلے جائیں گے،جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ آپ شاید مجھے جانتے نہیں ورنہ لفظ مجبور استعمال نہ کرتے، وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بہت عجیب لگ رہا ہے جو بھی ہو رہا ہے،کبھی نہیں سنا کہ انصاف چھٹیوں پر چلا گیا ہ

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ درخواست بعدازگرفتاری کا معاملہ ہے، حال ہی میں ڈیوٹی ججز درخواست ضمانتیں خارج کر چکے ہیں،مانتا ہوں کہ آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، ہم استدعا کررہے ہیں کہ درخواست سنیں،جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ سرکار کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کی درخواست ضمانت نہیں سن سکتے ہیں،12بجے سن لیتے ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی دلائل دیں گے،ساڑھے 12بجے تک درخواست پر فیصلہ کر دوں گا۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ آپ نے مائنڈ اپنا بتادیا ہے،جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ مائنڈ نہیں بتایا، درخواست پر دلائل سن لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں