وطن نیوز انٹر نیشنل

پاک فضائیہ کے زیر اہتمام بصارت سے محروم افراد کیلئے سیمینار

پاک فضائیہ کے زیر اہتمام بصارت سے محروم افراد کیلئے سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر مارشل حسیب پراچہ، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (سپورٹ) مہمان خصوصی تھے ،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سیمینار پی اے ایف بیس نورخان پر ہوا ،بصارت سے محروم افراد اور ان کے والدین کے علاوہ پاک فضائیہ کے 10بیسز سے بصارت سے محروم افراد بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار میں شریک ہوئے ،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور نیشنل موبیلٹی اینڈ انڈیپنڈنس ٹریننگ سینٹر اسلام آباد کے ماہرین کی ایک ٹیم نے تقریب کے موقع پر مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،سیمینار کے دوران سفید چھڑی کے محفوظ استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں بصارت سے محروم خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے سربراہ پاک فضائیہ کے خصوصی افراد کی بحالی کے وژن پر بھی روشنی ڈالی اور خصوصی بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں