وطن نیوز انٹر نیشنل


چوہدری شجاعت نے مجھے پی ٹی آئی میں بھیجا اس لئے پارٹی نہیں چھوڑ رہا، چوہدری پرویزالٰہی

 بدھ 6 ستمبر 2023  19:26

چوہدری شجاعت نے مجھے پی ٹی آئی میں بھیجا اس لئے پارٹی نہیں چھوڑ رہا، ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 06 ستمبر2023ء) تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی میں چوہدری شجاعت نے بھیجا ہے اس لئے پارٹی کو نہیں چھوڑ رہا،وہ بدھ کے روز کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو رہے ہیں، صحافی نے سوال پوچھا کہ پرویز الٰہی صاحب آپ اپنی پارٹی میں واپس کیوں نہیں جا رہے، جس کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود تحریک انصاف پارٹی میں بھیجا ہے،اس لئے اس پارٹی کو نہیں چھوڑ رہا،جس پر صحافی نے پھر سوال کیا کہ چوہدری شجاعت پھر خود پی ٹی آئی میں کیونکہ نہیں آتے، جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت تحریک انصاف میں ضرور شامل ہوتے لیکن وہ اپنے بیٹے چوہدری سالک کی وجہ سے نہیں آ سکے اس کو وزیر بننے کابہت شوق تھا جو اس نے پورا کر ہی لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں