وطن نیوز انٹر نیشنل


جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دیدی 

Sep 09, 2023 | 02:08 PM

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دیدی 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کے نامز د چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت بھیج دی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس فائزعیسیٰ کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17 ستمبر کو دی گئی ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ ججز کو موصول ہو گیاہے ۔موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیاہے ،چیف جسٹس 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے اور جسٹس فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں