وطن نیوز انٹر نیشنل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی

 منگل 13 صفر 1445ﻫ 29-8-2023م

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سنائی جانے والی سزا کی معطلی کے لئے چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےاس کیس کا فیصلہ پیر کو محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپئے کے مچلکوں کے عوض چیرمین پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا سے کہا کہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا اور سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 اگست کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنایا گیا فیصلہ معطل کردیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں