صدر مملکت نے 6 نومبر کو عام انتخابات کی تجویز دے دی"/> صدر مملکت نے 6 نومبر کو عام انتخابات کی تجویز دے دی – Watan News

وطن نیوز انٹر نیشنل

صدر مملکت نے 6 نومبر کو عام انتخابات کی تجویز دے دی

(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویز دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا کہہ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں یہ تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ نو اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، آرٹیکل 48 کی شق فائیو کے تحت صدر مملکت کو اختیار ہے کہ 90 روز کے اندر تاریخ مقرر کرے۔

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھا کہ عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کے 89 ویں دین یعنی پیر 6 نومبر کو ہوجانے چاہئیں، آپ کو ملاقات کے لیے دعوت دی تھی کہ مل کر آئین پر عمل درآمد کا طریقہ کار وضع کریں لیکن آپ نے اس کے برعکس موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ وزارت قانون بھی الیکشن کمیشن جیسی رائے کا حامل ہے،آئین کی تمام شقوں، سیاسی جماعتوں کی مشاورت، صوبائی اسمبلیوں کے موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تجویز کرتا ہوں کہ وہ عام انتخابات کے معاملے میں اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں