وطن نیوز انٹر نیشنل

کچھ لوگ چاہتے ہیں نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ہی سیاست کریں

نواز شریف پاکستان واپس آ گئے تو الیکشن ہو جائیں گے اگر خدانخواستہ ان کی واپسی میں تاخیر ہو گئی تو الیکشن میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔سینئر صحافی حامد میر کا تجزیہ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان  جمعرات 28 ستمبر 2023  15:41

کچھ لوگ چاہتے ہیں نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ہی سیاست کریں

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2023ء ) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلامیے سے تو نہیں لگتا کہ الیکشن ہوں گے۔الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں نہیں بلکہ 90 دن کے اندر ہونے چاہئیے۔بطور پاکستانی شہری آئین و قانون کا پابند ہوں۔حامد میر نے کہا کہ میری رائے میں اگر نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آ گئے تو الیکشن ہو جائیں گے اگر خدانخواستہ انکی واپسی میں تاخیر ہو گئی تو الیکشن میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔

اگر الیکشن کمیشن آئین پاکستان کی پرواہ نہیں کرتا تو ہر صورت الیکشن جنوری میں ہو جانا چاہئیے۔لیکن یہ الیکشن تب ہی ہو گا اگر نوازشریف پاکستان آئیں گے ورنہ الیکشن کمیشن انتخابات میں تاخیر کا بہانہ بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نوازشریف لندن میں ہی رہیں اور وہیں سیاست کریں۔

میرے خیال سے اب نوازشریف خود بھی پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں لہذا انہیں اب آ جاناچاہئی

اپنا تبصرہ بھیجیں