وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا

تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان  منگل 24 اکتوبر 2023  12:13

پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2023ء ) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ASFC)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

غوری میزائل سسٹم کی لانچنگ کامقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔ کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں