وطن نیوز انٹر نیشنل

شیریں مزاری نے موبائل ایب فار سپیشل پرسنز کا اجرا کردیا

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ موبائل ایپلیکیشن برائے خصوصی افراد کی مدد سے اسلام آباد اور اِس کے مضافاتی علاقوں میں بسنے والے 30 ہزار سے زائد خصوصی افراد کو تعلیمی، بحالی اور تکنیکی مہارت کے نظام میں شامل کرنے میں مدد ملے گے ۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار موبائل ایپلیکیشن برائے خصوصی افراد کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ایپ کی مدد سے خصوصی افراد کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں فراہم کی جانے والی فزیو تھراپی، سپیچ تھراپی، آکو پیشنل تھراپی، میڈیکل سہولیات اور مصنوعی اعضا کی فراہمی جیسی ہمہ جہت سہولیات سے متعلق معلومات فراہم ہونگی۔ اِس موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے خصوصی افراد کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی اور بحالی کی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں