وطن نیوز انٹر نیشنل

رنگ روڈ لاگت 50ارب، 3سال میں مکمل:طارق مرتضیٰ

چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کہا راولپنڈی رنگ روڈ (آر تھری) منصوبے کی اراضی خریدنے کیلئے 6.2 ارب روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے ، منصوبے پر پچاس ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے ، مالی معاملات طے ہونے کے بعد تعمیر 2سے 3 سال میں مکمل ہوجائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ جلد منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ آر تھری کے دونوں طرف بزنس سینٹرز ، صنعتی زونز، ٹرانسپورٹ ٹرمینلز، ہول سیل مارکیٹیں، لاجسٹک اینڈ ایجوکیشن سینٹرز ، ہیلتھ سٹی، ڈرائی پورٹ، تفریحی پارکس اور رہائشی املاک تعمیر کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ آر تھری منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل پر تعمیر کیا جائے گا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تاجر برادری اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ آر تھری پر 8انٹرچینج تعمیر کی جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں