وطن نیوز انٹر نیشنل

سوڈان بھی اسرائیل سےتعلقات استوارکرنےپرتیار

سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک عبوری پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی مڈل ایسٹ مونیٹر کے مطابق سوڈانی وزیراعظم کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے کا بیان اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ حمدوک سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ معزول صدر عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپریل 2019ء سے فوج اور شہری ساتھ مل کر سوڈان کے ملکی معاملات چلارہے ہیں تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں کہ پارلیمنٹ کی تشکیل کب تک عمل میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں