وطن نیوز انٹر نیشنل

بحرین میں مردہ قرار دیئے گئے جڑواں بچے تدفین کے دوران زندہ ہوگئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، پیدائش کے وقت ایک بچے کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ دوسرے کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد دوسرا بچہ بھی انتقال کرگیا۔

والد دونوں بچوں کو غسل کے بعد قبرستان لے جا کر قبر میں دفن کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک بچوں کی رونے کی آواز نے سب کو حیران کردیا گیا۔ بچوں کو دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں دونوں کو زندہ قرار دیدیا گیا۔
سلمانیہ میڈیکل اسپتال کی انتظامیہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کردیا جب کہ وزارت صحت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں