وطن نیوز انٹر نیشنل

افغانستان میں امریکا کو انتہائی مطلوب القاعدہ رہنما محسن المرسی ہلاک

افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق افغان صوبے غزنی میں ایک خصوصی آپریشن میں کیا گیا، جس میں القاعدہ رہنما محسن المرسی ہلاک ہوگئے ہیں۔ محسن المرسی کو القاعدہ کا اہم لیڈر سمجھا جاتا تھا، ان کا نام امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سربراہ کرس ملر نے بھی محسن المرسی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محسن المرسی کی ہلاکت القاعدہ کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔
محسن المرسی کون ہیں؟

محسن المرسی مصر کے شہری ہیں اور انہیں حسمان عبدالرؤف بھی کہا جاتا ہے۔ محسن المرسی کو القاعدہ کا اہم لیڈر سمجھا جاتا تھا، امریکا نے محسن المرسی کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے اور امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش کا مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں