وطن نیوز انٹر نیشنل

تائیوان اور امریکا کی اسلحہ ڈیل پر چین کا سخت ردعمل

تائیوان اور امریکا کے درمیان اسلحے کی فروخت کی ڈیل پر بیجنگ حکومت نے سخت تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی مفادات اور ملکی سالمیت کی خاطر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔امریکا نے تائیوان کے ساتھ دو اعشاریہ چار بلین ڈالر کی ایک اہم ڈیل کو حتمی شکل دی ہے۔چین نے امریکا سے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بگڑنے سے روکنے کی خاطر یہ ڈیل نہ کی جائے، چین تائیوان پر اپنا حق جتاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں