وطن نیوز انٹر نیشنل

چمٹے کے بغیر گرم تیل میں کھانا فرائی کرنے والی خاتون

اس سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ، اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حد درجہ حیران کر دیا ہے ۔ویڈیو میں ایک خاتون دکھائی دیتی ہیں جو ایک برتن میں کھولتے ہوئے گرم تیل میں کوئی کھانا تل رہی ہیں، لوگ اس خاتون کا کھانا بے حد شوق سے کھاتے ہیں اور اس کی وجہ صرف ذائقہ نہیں بلکہ ان کا یہ حیرت انگیز عمل بھی ہے جسے دیکھ کر لوگ سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ آخر خاتون یہ کیسے کر لیتی ہیں۔خاتون کسی پریشانی کے بغیر اطمینان سے ننگے ہاتھوں سے گرم تیل میں کھانے کی چیزیں ڈال دیتی ہیں اور وہ اس پر کسی تکلیف کا اظہار بھی نہیں کرتیں، وہ کہتی ہیں کہ چمٹے تو ‘لوزرز’ استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں