وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں

اسلام آباد: پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ تربیلا میں شروع ہوگئیں جن میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستے شرکت کررہے ہیں.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق دروزبہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے. پاکستان میں روسی سفیر ڈنئیلا گنیچ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں