وطن نیوز انٹر نیشنل

ملک دشمن بیانیہ کا پرچار کرنے والے حکومت نہیں بلکہ اللہ کی سخت پکڑ میں ہیں…..حاجی یونس انصاری

گوجرانوالہ16نومبر2020ء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ ملک دشمن بیانیہ کا پرچار کرنے والے حکومت نہیں بلکہ اللہ کی سخت پکڑ میں ہیں ، اللہ کی پاک ذات توبہ کے دروازے کبھی بند نہیں کرتی، ان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ معافی مانگ کر اللہ کے حضور سر بسجود ہو جائیں ، گلگت بلتستان کے عوام نے ملک دشمن بیانیہ مسترد کردیا، جعلی انقلابیوں کی وہاں ضمانتیں ضبط ہو گئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن بیانیہ کا پرچار کرنے والی دو نمبر قیادت اور انکے حواری اس وقت حکومت کی نہیں بلکہ اللہ کی سخت پکڑ میں ہیں اور انکی چیخیں نکل رہی ہیں انکے پاس اب بھی وقت ہے کہ تکبر اور رعونت کی بجائے عاجزی اختیار کر کے اللہ کے حضور صدق دل سے سر بسجود ہو جائیں اور معافی کی درخواست کریں کیونکہ اللہ معافی کے دروازے کبھی بند نہیں کرتا انہوں نے مزید کہا کہ 30،30سال بلا شرکت غیرے ملک پر حکمرانی کرنے والوں کو چاہئے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ملک دشمن عناصر کے بیانیہ کا پرچار بند کریں ،محاذ آرائی اور سازشیں ختم کر کے ملکی مفاد میں سرنڈر کریںاور آئندہ خود کو عوام کی سچی خدمت کے لئے وقف کر دیں ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جعلی انقلابیوں کی ضمانتیں ضبط کرا دینے پر وزیر اعظم عمران خان اور پوری پی ٹی آئی مبارکباد کی مستحق ہے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہو گئی ہے کہ بے شک عزت اور ذلت اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے ،ؤخدائی دعوے کرنے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں