وطن نیوز انٹر نیشنل

فغان حکومت اور طالبان مذاکرات کے طريقہ کار پر متفق

افغان حکومت اور طالبان کے درميان مذاکرات کے طريقہ کار پر اتفاق ہوگیا اور فریقین کے مابین طریقہ کار کے معاہدے پر طے پاگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درميان معاہدہ قطر ميں طے پايا۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کا اعلاميہ آج ہی جاری کيا جائے گا۔

امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے سیاسی روڈ میپ اور جنگ بندی میں مدد ملے گی۔ دونوں فریقوں اور قطر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں