وطن نیوز انٹر نیشنل

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 6 کروڑ 48 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 48 لاکھ 45 ہزار 925 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 99 ہزار 357 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 84 لاکھ 4 ہزار 367 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 659 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 49 لاکھ 42 ہزار 201 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 867 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ 14 ہزار 265 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 55 لاکھ 71 ہزار 964 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 187 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 84 لاکھ 62 ہزار 434 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں