وطن نیوز انٹر نیشنل

این جی اوز الائنس گوجرانوالہ کے صدر اور جے ڈبلیو ایس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو قا ضی شعیب عالم فاروقی کی سربراہی میں ایک وفد نے ایس ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر رضوان احمد سے ملاقات کی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) این جی اوز الائنس گوجرانوالہ کے صدر اور جے ڈبلیو ایس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو قا ضی شعیب عالم فاروقی کی سربراہی میں ایک وفد نے ایس ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر رضوان احمد سے ملاقات کی، وفد میں عمران ڈھلوں، محمد جاوید، قاضی ارباب عالم ایڈووکیٹ اور عثمان فاروقی ایڈووکیٹ شامل تھے،ملاقات میں معا شرتی برائیوں کیخلا ف پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور ملکر چلنے کے عز م کا اظہار کیا گیا ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر رضوان احمد نے کہا کہ معا شرتی برائیوں کیخلا ف پولیس کے ساتھ تعاون کرنا معا شرے کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سو ل سو سائٹی کا معا شرے میں اہم کردار ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان اور کم عمر لڑکے جو پہلی بار کسی جرم کے سرزد ہوتے ہیں انہیں جرائم پیشہ افراد سے بچانے کیلئے ان کی تربیت کرنا انہیں روز گار فراہم کرنا، ہنر مند بنا نا انتہائی ضروری ہے اس حوالے سے قاضی شعیب عالم فاروقی نے کہا ہے کہ ہم ایسے افراد کو روز گار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مائیکروفنا نس کے ذریعے انہیں با عزت شہری بنا نے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے ایس ایس پی نے کہا کہ اس معا ملے میں گوجرانوالہ پولیس اور جے ڈبلیو ایس با قا عدہ ایم او یو پر دستخط کر ینگے اور پورے پنجاب کیلئے یہ ایک ماڈل منصو بہ ہو گا جو سول سو سائٹی اور پولیس کے اشتراک سے ہو گا اور اسکے مثبت نتا ئج برآمد ہو نگے، ایس ایس پی نے کہا کہ اس منصو بے سے بے روز گاری اور غربت کی وجہ سے جرائم کی طرف راغب ہونے والے نوجوانوں کو برائی کے دلدل میں دھنسنے سے روکا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں