وطن نیوز انٹر نیشنل

کرپشن کے خاتمےاورملازمین کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے سٹیبلشمنٹ ڈویژن کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قواعد و ضوابط کا اجراء کر دیا گیا ہے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نظم و ضبط کا نوٹیفکیشن جاری۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اجراء کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر ملازمین کو برطرف کر کے کرپشن کی رقم ریکور کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال ڈیوٹی سےغیرحاضرملازم کوجبری ریٹائرکیاجاسکےگا۔ ملازمین کوبرطرف یاقبل ازوقت ریٹائرکیاجاسکےگا اور ملازمین کی تین سال تک ترقیاں روکی جاسکیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی تنزلی کی جائے گی اور انکریمنٹ روکا جائے سکے گا۔قواعد کا مقصد سول سرونٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، انکوائری کمیٹی 2ماہ میں کارروائی مکمل کرنےکی پابندہوگی۔ اتھارٹی کی جانب سےکیس کافیصلہ 30روزمیں کیاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں