وطن نیوز انٹر نیشنل

اس سال حج ہوگا، نائب وزیرِحج سعودی عرب


اس سال حج ہوگا، نائب وزیرِحج سعودی عرب
نائب وزیرِ حج سعودی عرب عبدالفتاح مشاۃ کا کہنا ہے حجِ بیت اللّٰہ کو معطل نہیں کیا جائے گا، اس سال ان شاء اللّٰہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہوگی۔یہ بات نائب وزیرِ حج سعودی عرب عبدالفتاح مشاۃ نے وزیرِاعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
نائب وزیرِ حج سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حج کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں، حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حج کیلئے آنے والوں کیلئے ویکسین لازمی ہوگی، حج کے بارے میں تفصیلات اور طریقہ کار کے بارے میں شوال میں اعلان کیا جائے گا۔
نائب وزیرِ حج سعودی عرب کا یہ بھی کہنا ہے کہ حجاج کی تعداد کا اعلان کورونا وائرس کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے شوال میں کیا جائے گا، پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے بہت قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں