وطن نیوز انٹر نیشنل

امریکا کا جنوبی کوریا سے میزائل معاہدہ منافقانہ عمل ہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے میزائل معاہدے کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے 21 مئی کو امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے میزائل معاہدے پر کڑی تنقید شروع کردی ہے اور اس معاہدے کو امریکا کا منافقانہ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا ردعمل ہے تاہم اعلیٰ قیادت کی جانب سے معاہدے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے ترجمان اور تجزیہ کار کم میونگ نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ امریکا نے جنوبی کوریا کو زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی تیاری کی اجازت دیکر شمالی کوریا کی سالمیت کو چیلنج کیا ہے اس لیے شمالی کوریا کا اصل ہدف جنوبی کوریا کی فوج نہیں بلکہ امریکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پر بیلسٹک میزائلوں کی حد 800 کلومیٹر تک محدود رکھنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے جب کہ شمالی کوریا پر یہ پابندی بدستور قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں