وطن نیوز انٹر نیشنل

مکہ مکرمہ میں پلوں اور سرنگوں کی مجموعی تعداد کتنی ہے ؟

مکہ مکرمہ اور دیگر مقامات مقدسہ میں موجود سرنگوں اور پُلوں کا جال ٹریفک کی آمد و رفت کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اس سلسلے میں مکہ مکرمہ شہر کے سکریٹریٹ کے ترجمان رعد الشریف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مکہ مکرمہ اور دیگر مقامات مقدسہ میں 58 سرنگیں ہیں۔
الشریف کے مطابق سکریٹریٹ میں متعلقہ انتظامی حکام نے ان سرنگوں کی تیاری اور ان کی گنجائش بڑھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اب یہ حجاج کرام کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ان میں کنٹرول اسٹیشنز، ہوا گزارنے والے پنکھے، آگ بجھانے کے لیے اسٹیشن پمپس، بیک اَپ جنریٹرز کے علاوہ نمی ، گیس اور ویژن کے سینسرز شامل ہیں۔
الشریف نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ میں 59 پل تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں 20 پُل منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ میں واقع ہیں۔ ان کی لمبائی 6.6 کلو میٹر ہے۔ مکہ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا کہ “سرنگوں اور پلوں کے اس نیٹ ورک کی نگرانی، دیکھ بھال اور مرمت کا کام خصوصی تکنیکی ادارے کے ذمے ہے۔ یہ ادارہ انجینئروں ، سپروائزروں اور ماہر فنی عملے پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد حجاج بیت اللہ کو بہترین خدمات فراہم کرنا اور تمام اوقات میں اللہ کے مہمانوں کے لیے اطمینان بخش ماحول کو یقینی بنانا ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں