وطن نیوز انٹر نیشنل

10 ہزار لٹر ملاوٹی اور ناقص دودھ تلف کردیاگیا

10 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ لاہور سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاؤڈر اور کیمیکل سے تیار کردہ جعلی دودھ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،10ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ جعلی دودھ سے بھرا ٹینکر نمبری C-1108 کچے راستے سے لاہور داخلے کے وقت پکڑا گیا۔10 گھنٹے طویل ناکہ بندی اور ویجیلنس نیٹ ورک کی مدد سے ٹینکر پکڑا گیا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں پاوڈر اور کیمیکل کی ملاوٹ ثابت ہونے پر دودھ تلف کر دیا گیا۔دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے عوام کو مفت دودھ ٹیسٹ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ 200 ملی لٹرسیمپل لا کر ہمارے دفاتر یا موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں سے مفت دودھ ٹیسٹ کرائیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ سنگین جرم ہے ۔مضر صحت اجزاء سے تیار جعلی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں