وطن نیوز انٹر نیشنل

صوبائی وزیر ماحولیات کی میونسپل کمیٹی آفس میں کھلی کچہری

صوبائی وزیر ماحولیات پنجاب باؤ محمد رضوان نے میونسپل کمیٹی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین ،ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ، سی او بلدیہ شاہد فاروق، سی او تحصیل کونسل ڈسکہ شبیر میر،آصف فضل ڈوگر، سابق چیئرمین آفتاب شاہد گورائیہ، تحصیلدار رشید الدین ڈار ودیگر معززین بھی موجود تھے کھلی کچہری میں آنیوالے سائلین نے شکایات کے انبار لگا دئیے ،سائلین نے محکمہ پولیس کے خلاف سب سے زیادہ شکایات کیں جس پر صوبائی وزیر نے ڈی ایس پی ڈسکہ کو ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات فوری حل کی جائیں اس موقع پر صوبائی وزیر ماحولیات پنجاب باؤ محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے مکمل جدوجہد میں مصروف ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں