وطن نیوز انٹر نیشنل

خانقاہی نظام مسلم امہ کو اتحادو اتفاق کا درس دیتاہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ روز جنڈ کے نواحی گائوں بسال شریف میں دربار حضرت پیر خواجہ امیر احمد چشتی کے مزار شریف پرحاضری کیلئے آئے جہاں انہوں نے دربار شریف کے علامہ قاری احمد بخش چشتی اور دیگر متولین و سجادہ نشین پیران عظام سے ملاقات کی اور مختلف امور پربات چیت کی ۔پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق، ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، چیئرمین یوسی بسال سردار انجم نثار اور دیگر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاکہ اولیا کرام کے درباروں پر حاضری سے انسان کے قلوب کو روحانی تسکین و راحت ملتی ہے ، خانقاہی نظام امت مسلمہ کو ہر قسم کے فرقہ وارانہ تعصبات سے باتر ہوکر لوگوں کو اتحاد و اتفاق اور محبت و پیار کا درس دیتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں