وطن نیوز انٹر نیشنل

آذر بائیجان نے جنگ کے دوران مزید 51 آرمینی جنگجو ہلاک کر دیئے

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ ساتویں روز بھی جاری رہی، آذر بائیجان کے مقبوضہ علاقے کاراباخ پر نئے حملے میں 51 آرمینی جنگجو ہلاک ہوگئے، دباؤ کے شکار آرمینیا نے مذاکرات کے لئے رضامندی کا اظہا رکردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان لڑائی زوروں پر ہے، دونوں جانب ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

آذر بائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیا کے بھاری اسلحہ کو تباہ کرنے کی مزید فوٹیج جاری کردی ہے، ترجمان کے مطابق باکو کی جانب سے کاراباخ کے مقبوضہ علاقے کو بازیاب کروانے کے لئے پیش قدمی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان نے آرمینیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، مذاکرات کیلئے تیار

جنگ بندی کے لئے فرانسیسی صدر میکرون نے دونوں ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، آذر بائیجان کے سخت حملوں کے بعد آرمینیا نے جنگ بندی کے لئے آمادگی کا اظہار کردیا۔

آذر بائیجانی صدر کا کہنا ہے کہ کاراباخ کا مقبوضہ علاقہ آزاد کروانے کے لئے مزید 30سال انتظار نہیں کرسکتے۔

یاد رہے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کاراباخ آذربائیجان کا حصہ ہے جس پر آرمینیا نے غیر قانو قبضہ کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں