وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج :ایک ہفتے میں انڈیکس 434پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بلندی کی جانب گامزن رہی ،کے ایس ای100انڈیکس434پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار سے بڑھ کر47489پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 98ارب کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر83کھرب روپے سے بڑھ گیا جبکہ52.74فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی معیشت کو متاثر کیے بغیر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے سرمایہ کاروں میں پیدا ہونے والے اعتماد ،آئی ایم ایف کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے نرم شرائط پر 2.8ارب ڈالر کا نیا قرض دینے ،جولائی میں برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے ساتھ گاڑیوں ،پٹرولیم مصنوعات اور سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت ،بجلی کی بڑھتی ہوئی پیداوار سے سرکلر ڈیٹ میں کمی کے امکانات جیسے عوامل اور سیاسی افق اور معاشی محاذ پر مثبت خبروں کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تین دن تیزی کا رجحان غالب رہا ، اس دوران100انڈیکس734پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب2دن کی مندی میں انڈیکس299پوائنٹس لوز کر گیا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای30انڈیکس18837پوائنٹس سے بڑھ کر18965پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 32163پوائنٹس سے بڑھ کر32543پوائنٹس پر جا پہنچا ۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر83کھرب40ارب روپے ہوگیا۔گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ15ارب روپے مالیت کے 54کروڑ68لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم9ارب روپے مالیت کے 25کروڑ23لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر 2425کمپنیو ں کے حصص کا کاروبا ر ہوا جس میں سے 1279کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1038میں کمی اور108 میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں