وطن نیوز انٹر نیشنل

قانون کی عملداری کیلئے مثالی اقدامات کئے جائیں ،آرپی او

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن مثالی اقدامات کئے جائیں ،قانون سے بالاتر کوئی نہیں، کمیٹی روم میں امن وامان کے جائزہ اجلاس میں ملتان ریجن کے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ڈکیتی راہزنی جیسے سنگین جرائم کے سد باب کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دیں، پتھاریداروں اور جرائم پیشہ عناصر کی ممکنہ پناگاہوں کی فہرستیں مرتب کریں، جرائم کے خاتمے کے لئے روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید خطوط پر بھی کام کیا جائے ،کسی بھی علاقہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر ایس ایچ او کی جواب طلبی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کھلی کچہریاں لگائیں اور انہیں بامقصد بناتے ہوئے عوام کے پولیس سے متعلق مسائل کو حل کریں، عوام کی خدمت کی پالیسی اپناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹیں ،پولیس سٹیشنوں میں عوام کو خوشگوار تبدیلی کا احساس دلانے کے لئے فوری اقدامات کریں ،زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش کو جلد مکمل کرائیں اور مکمل چالان عدالتوں میں پیش کرائیں ، اہم اور سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش کی ڈی پی اوز خود نگرانی کریں ،تھانوں میں تعینات افسران اور عملہ کے لئے مقامی طور پر ریفریشر کورسز کا اہتمام کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں