وطن نیوز انٹر نیشنل

عقیل آرائیں کا مبشرافضل چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ کی ڈائر ی
امیر محمد خان
پاکستان تحریک انصاف غریب عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے. نا صرف پاکستان میں رہنے والے بلکہ یہ واحد سیاسی جماعت ہے جو دیار غیر میں رہنے والوں کے مسائل حل کرنے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے روشن ڈیجیٹل اکا¶نٹ، پاکستانی قیدیوں کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان تحریک انصاف دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح کبھی تنحہ نہیں چھوڑے گی. اس بات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری عقیل آرائیں نے گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف گجرانوالہ کے نائب صدر مبشر افضل چیمہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کہی.عشائیہ میں بڑی تعداد میںتحریک انصاف کے تارکین وطن نے شرکت کی ، کچھ عرصے قبل تک یہاں میٰں تحریک انصاف کے کئی گروپس تھے مگر منتخب جماعت ہونے کے بعد کئی گروپ اب ایک ساتھ مل گئے ہیں جس میںعقیل آرائیں کے ہمراہ مبشر افضل چیمہ ، چوہدری شہباز حسین کی کاوشیں شامل ہیں۔ مبشر افضل چیمہ جب بھی یہاںآتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے مختلف گروپس کا ایک ساتھ ملکر کام کرنے کی تلقین کرتے ہیں . عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے عقیل آرئیں نے مختلف ناراض افراد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کی ۔ خطاب میں عقیل آرئیں کا مزید کہنا تھا کہ انٹرا باڈی الیکشن میں چاہے گروپ بندی ہو جائیے مگر ہم دیار غیر میں تمام پاکستانی ایک ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا حوصلہ رکھنا چاہیے نظریاتی اختلاف کو کبھی ذاتی اختلاف نہیں ہونے دینا چاہیے.تقریب کے مہمان خصوصی مبشر افضل چیمہ نے بھی اظہارِ خیال کیا انکا کہنا تھا کہ میں اپنی ذات کو پاکستان تحریک انصاف کا ایک ادنہ کارکن سمجھتا ہوں اور ہم سب پاکستانی ہیں ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے .تا کہ اپنی ذاتیات سے بالاتر ہو کر ہم اپنے ملک پاکستان کا سوچیں اسے پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں.اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ٹائیگر فورس کے صدر انجم وڈائچ نے ادا کئے. تقریب میں پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چیپٹر کے تمام پینل نے شرکت کی جس میں نظریاتی پینل، ورکر اتحاد پینل، انصاف پینل، پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چیپٹر کی نیشنل باڈی، مکہ مکرمہ سٹی باڈی، اور جدہ سٹی باڈی نے شرکت کی. تقریب کا اختتام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لئے دعائیہ کلمات پر ہوا۔

کوئی چور راستے سے فیڈریشن میں داخل نہیں ہوسکے گا،ایس ایم منیر
میمن ویلفیئر سوسائیٹی کی تقسیم عبدالستار ایدھی ایوارڈ کی تقریب

مولانا عبدالستار ایدھی کے اس قول کے پیش نظر انکی بےمثال اور بے لوث خدمت خلق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا نے جدہ ایک ایوارڈ تقریب ”عبدالستار ایدھی ایوارڈ” منعقد کی جو کہ اس سلسلے کی چوتھی تقریب تھی میمن سوسائیٹی نہ صرف میمن براداری بلکہ دیگر پاکستانیوں.کی حت المکان مدد کرتی ہے دوران کروناءلاک ڈاون سوسائیٹی کے عہدیداروں بھر پور امدادکی جس وجہ سے برادری کے صدر شعیب سکندر کا پاکستان کی وزارت خارجہ بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کرنے پر تعریفی سند بھی دی جو یقینا تمام سوسائٹی کیلئے اعزاز تھا ۔عبدالستار ایدھی ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں کرونا وباءکے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختصر تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا گیا جن میں ماسا بورڈ ممبران، میڈیا عہدیداران اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔تلاوت قرآن پاک سے کی سعادت خطیب سراج لالہ نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کا شرف مدثر شیخا کو حاصل ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سراج آدمجی نے اپنے منفرد اور جاذبانہ انداز میں ادا کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ماسا شعیب سکندر نے بتایا کہ انکو مولانا عبدالستار ایدھی کے ساتھ کام کرنے کا شرف حاصل رہا اور وہ بطور ممبر ایدھی فاونڈیشن کا حصہ بھی رہے۔ انکی شخصیت اور انسانی مدد کے جذبے نے انہیں بہت متاثر کیا جسکی وجہ سے وہ آج بھی ماسا کے پلیٹ فارم سے فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے مولانا ایدھی کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دلجمی کے ساتھ ایک ایمبولینس سے شروع کیا گیا کام عالمی سطح پر ایک معروف ادارے میں تبدیل ہوا۔ ماسا کی کمیونٹی سپورٹ کمیٹی بھی پوری لگن اور جذبے کے ساتھ بلا تفریق خدمت پر مامور ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد امین المیمنی نے ماسا عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ماسا نے اس عظیم شخصیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں انہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔

اس سال ایدھی ایوارڈ پینل کے ذریعے منتخب امیدوار احمد کمال مکی کو عبدالستار ایدھی ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ پچھلے 12 سال سے ماسا کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل رہے ہیں۔ مہمان خصوصی اور ماسا کے عہدیداران نے احمد کمال مکی کو ایدھی ایوارڈ پیش کیا۔ حاضرین نے کھڑے ہوکر انکی پذیرائی کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے ایدھی ایوارڈ کیلئے اپنے انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ماسا ایوارڈ پینل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلاحی کاموں میں میری فیملی نے میرا بہت ساتھ دیا اور میرے اس ایوارڈ کی وصولی میں انکا اہم کردار ہے۔ اس سے پیشتر حاضرین کو جاوید خیرانی، سراج لالہ اور عمران مسقطیہ کی تعاون سے مولانا ایدھی کی زندگی اور خدمات پر مشتمل ایک مختصر ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ جدہ کے معروف شاعر جناب اطہر نفیس عباسی نے عبدالستار ایدھی کی شان میں اپنے مخصوص شاعرانہ انداز میں تعریفی کلمات ادا کیے۔ ماسا پیٹرنز محمد بدیع، یونس حبیب اور عبدالرحمن مرچنٹ نے صحافیوں اور دیگر مہمانان کو تحائف سے نوازا۔ پچھلے ماہ سعودی عرب کے یوم الوطنی کے حوالے سے منعقدہ ڈرائنگ مقابلہ کو جیتنے والے 3 بچوں حذیفہ خالد، مدثر شیخا اور حسان یونس کی حوصلہ افزائی کے لئے انکو میڈلز اور اسناد بھی دئیے گئے۔ اپنے اختتامی کلمات میں نائب صدر وسیم عبدالرزاق تائی نے تمام حاضرین اور مہمان خصوصی کا پروگرام میں شرکت پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ایونٹ کمیٹی کے سربراہ خالد تنوما اور انکی ٹیم عقیل تیلی، جاوید خیرانی، سراج لالہ، احمد مکی، سراج آدمجی، عمران مسقطیہ، محمد کبیر اور خزانچی عرفان بھمڑی کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

سعودی قرضہ‘ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بہتر آئیگی،میاں زاہد
قومی یکجہتی فورم کی تقریب

گزشتہ ڈائری میںتحریر کیا تھا کہ قومی یکجہتی فورم کے تشریح کے حوالے سے فورم ایک ہی ہونا چاہئے مگر یہاں دو فورمز کام کررہے ہیں

نیت پر کسی کی شک نہیں سب قابل محترم ہیں مگر اس نام کے حوالے سے متحد ہونا ضروری ہے اور کسی بھی اختلاف کو پس پشت ڈالنا چاہئے ورنہ یہ یک جہتی فورم نہیں بلکہ ”ڈیڑھ اینٹ کی مسجد فورم “ نظر آئے گا ۔ اس سلسلے میں قونصلیٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔افسوسناک بات یہ نظر آتی ہے کہ یہاں کے دونوں یک جہتی فورم میں کم و بیش کمیونٹی کے اراکین کے دونوں طر ف ہیں وہ دونوں تقاریب میں جاتے ہیں یہ بڑے مزے کی بات ہے ۔دنیا بھر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تعزیتی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے. جدہ میں گزشتہ شب قومی یکجہتی فورم کے کنونیئر سردار اقبال کی سرپرستی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی سیاسی، سماجی اور مختلف مکتبہ فکر رکھنے والوں نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اقبال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نہایت نفیس، ملن ساز اور بہترین انسان تھے انکا پاکستانی قوم کو ایٹم بم کا تحفہ نا صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے احسان ہے. سردار اقبال نے داکٹر عبدالقدیر خان سے اپنی مدینہ منورہ میں ملاقات کا بھی ذکر کیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید متیال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایسے ہیرو ہیں جن کا نام ہمیشہ اس دنیا میں یاد رکھا جائے گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر میں یہ پہلا سانحہ نہیں ہے بلکہ اس ماہ لیجنڈ مزاحیہ فنکار عمر شریف کی رحلت اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی رحلت نے پاکستانی قوم کو بڑا افسو س ہوا ہے انکی پاکستان و کشمیر کی سیاست میں ہمیشہ کمی یاد رہے گی ۔

سانحہ کارساز کراچی کے شہداءکی یاد میں تقریب

پیپلز پارٹی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر شہید کی شہادت کا واقع ہوا تھا جو پارٹی کے بانی چیئرمین ذولفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد پارٹی کیلئے دوسرا سانحہ تھا جسکا معمہ آج تک حل نہ ہوسکا، ہمارے ملک میں قتل کے واقعات چاہے لیاقت علیخان کے ہوں یا کسی اور کے چونکہ سازش ہوتی ہے ان دیکھے مضبوط ہاتھوں کی اسلئے داخل دفتر ہوجاتے ہیں کیا ستم ہے کہ پی پی پی اس قتل کے بعد بی بی شہید کے خون کے مرحون منت اقتدار میں آئی مگر اس قتل کے قاتلوںکا ذکر بھی نہ ہوا ، نہ ہی کوئی مقدمہ بناء ؟؟؟ پی پی پی جدہ نے اس دن کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیاجسکی صدارت مرکزی صدر چوہدری تصور حسین نے کی مہمان خصوصی پی پی پی کے سابقہ تاسیسی رکن ریاض حسین بخاری جو اب پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور قومی یکجہتی فورم پر مصروف ہیں مہمان خصوصی تھے انہوں نے اس موقع پر طویل خطاب کیا اور یک جہتی فورم کے حوالے سے بات چیت کی طویل تقریر کی وجہ سے وہ اصل تقریب کے حوالے سے بے نظیر کی شہادت پر بات کرنا بھول گئے ،تقریب میں بے نظیر بھٹو کے علاوہ ، ڈاکٹرعبدالقدیر خان، سردار سکندر حیات اور عمر شریف کی رحلت کے حوالے سے دعا کی گئی۔ تقریب سے مہمان اعزاز خوشید متیال میزبان راجہ اعجاز حسین جنجوعہ چوہدری اکرم طلحہ احمدکلیم خان نوشیروان خٹک ریاض شاہین آفریدی اظہر وڑائچ سردار اشفاق وقاص عنایت اکرام اللہ کولی ملک جاوید حسین اعوان احمد بشیراسد اکرم جہانگیر خان نے خطاب کیا نظامت آفتاب ترابی نے اپنے خوبصورت اشعار کے ساتھ اد ا کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں