وطن نیوز انٹر نیشنل

وائس چیرمین سید طارق محمود الحسن نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کھول دئیے

پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن کے نئے وائس چیرمین سید طارق محمود الحسن نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کھول دیئے ہیں۔ اب وائس چیئرمین سے ملاقات کے لیے کسی کو کسی کی بھی سفارش کروانے یا ایڈوانس چٹ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ وائس چیرمین سید طارق اپنے دفتر آنے والے ہر ایک مہمان سے ملاقات کرتے ہیں اور ان کے مسائل حل کروانے کے لیے متعلقہ افسران سے خود بات کرتے ہیں ۔

پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن میں کام کروانے والے لوگو ں کا تناتا بندھا رہتا ہے اور وہ بغیر کسی روک ٹوک کے دفتر آ رہے ہیں دفتر میں فرنٹ ڈیسک پر اسقبالیہ بنایا گیا ہے جس میں شکایت کا اندراج ، زمین کی ملکیت کا فرد ، نادرا کارڈ کے کاؤنٹر بنائے گئے ہیں اور اب پاسپورٹ کا کاؤنٹر بہت جلد کام شروع کر دے گا جو کہ ایک احسن اقدام ہو گا ۔

اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلع لیول پر موجود پنجاب اوورسیز کمیشن میں بھی کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ کام کرنے والے افراد کو موقعہ دیا جا سکے اور وہ اپنے اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کی صیح معنوں میں نمایندگی کر کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

وائس چیئرمین سید طارق محمود الحسن نے اپنے دفتر میں بیٹھنے کے بجائے مختلف ممالک کے دورے کر کے سیاسی و سماجی قائدین اور مختلف تن تنظیموں کے ذمہ دران سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان کو اعتماد میں لیا جو کہ ان کا بہت اچھا فیصلہ تھا اس سے اوورسیز پاکستانیوں سے روابط میں تیزی آئے گی اور فاصلے کم ہوں گے ۰ پنجاب میں حکومتی سطح پر مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سر براوں اور صوبائی وزرا سے سے بھی وائس چیرمین کی ملاقاتیں جاری ہیں تاکہ کہ ورکنگ تعلقات بہتر بنائے جا سکیں

وائس چیئرمین سمیت پنجاب اوورسیز کمیشن کے افسران اور عملہ لوگوں کے مسائل حل کروانے میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں وائس چیئرمین کے دفتر میں مخلتف ممالک کے اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل حل کروانے کے لیئے آتے ہیں جن میں ، آسٹریلیا ، امریکہ ، برطانیہ ، سعودی عریبہ اور متحدہ عرب امارت سے لوگ موجود تھے اور وہ سید طارق محمود الحسن کی کارگردگی سے خوش ہیں ،سید طارق محمود الحسن کو پنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چیئرمین لگانا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کا اچھا اور قابل تحسین فیصلہ ہے جس کو اوورسیز پاکستانیوں نے بہت زیادہ سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں