وطن نیوز انٹر نیشنل

گو رونانک دیو جی کے 552ویں جنم دن کی تقر یبا ت میں شر کت کے لئے 3ہزار کے قریب سکھ یا تری پاکستان پہنچ گئے

با با گو رونانک دیو جی کے 552ویں جنم دن کی تقر یبا ت میں شر کت کے لئے بھا رت سے 3ہزار کے قریب مرد و خواتین سکھ یا تری وا ہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ جہاں متر وکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر عا مر احمد نے مہمانوں کا پر تپاک ا ستقبال کیا،ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد ، ڈپٹی سیکر ٹری عمران گو ند ل پا کستان سکھ گوردوارہ پربند ھک کمیٹی کے سابق پردھان سردار ستونت سنگھ،سردار اندر جیت سنگھ،سردار ویکاش سنگھ، بورڈ تر جمان عا مر حُسین ہا شمی سمیت و دیگر سکھ رہنما و بورڈ افسران بھی مو جو د تھے پاکستان آمد پر سکھ رہنما ئوں نے انتہا ئی خو شی کا اظہا ر کیا ۔
شرومنی گوردوارہ پر بند ھک کمیٹی دہلی کے پا رٹی لیڈرسردار بلونندر سنگھ کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے اور ہمیں اس دھرتی کی مٹی سے بہت پیار ہے۔
کرتار پور راہدری کھلنے پر سکھ یاتری بہت خوش ہیں۔پاکستان میں ہمارے گورو دواروں کی دیکھ بھال کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ چیئر مین متر وکہ قف املاک بورڈ ڈاکٹرعامر احمد نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور ہداری کے ذریعے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انکی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بھا رت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یا تر یوں کی بھر پو ر مہمان نو ازی کی جا ئے گی ، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی ہدایات کی روشنی میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کوفو ل پروف سکیو رٹی سمیت تما م سہو لیات مہیا کی جا ئیں گی ۔ دہلی گو ردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پا رٹی لیڈر سر دار ر ندیر سنگھ، نے کہا کہ ہم یہاں امن بھا ئی چا رے اور پیار و محبت کا پیغام لے کہ آئیں ہیں سردار جوگا سنگھ اور سردار پرنیج سنگھ نے کہا کہ یہ ہما ر ے گرو کی پا ک دھر تی ہے ہم ا سکی تر قی و خو شحالی کے لئے دعا گو ہیں سابق پردھان سردرار ستونت سنگھ کا کہنا تھا کہ حکو مت ِ پاکستا ن اور متر وکہ وقف املاک بورڈ نے جنم دن کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد نے بتا یا کہ آج آنے والے مہمان ننکانہ صاحب روانہ ہونگے جبکہ دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنم دن کی مرکزی تقریب 19نو مبر کو ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی ۔جہاں وفاقی وزیر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دیگر مختلف شخصیات شرکت کریں گی۔ سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی کے حصار میں ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے کرتار پور رہداری کھولے جانے پر 28انڈین یاتری گورو دوارہ دربار صاحب حاضری کے لیے آئے جہاں پرCEOکرتار پور محمد لطیف ،پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پرندھک کمیٹی امیر سنگھ ،اور ڈاکٹر ممپال سنگھ نے انکا استقبال کیا ۔یاتریوں نے گورو دورہ دربار صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں اور عزت افزائی پر حکومت پاکستان کا شکریہ اداکیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں