وطن نیوز انٹر نیشنل

ایک ہزار ارب کی آمدن، پاکستان میں زعفران کی کاشت کا بڑا منصوبہ شروع کردیا گیا

خیبر پختونخوا میں زعفران کی نو لاکھ ایکڑ پر کاشت کے بڑے منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ضلع چترال میں زعفران کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ چترال سمیت صوبے بھر میں نو لاکھ ایکڑ پر زعفران کی کاشت کی جائے گی جس سے ایک ہزار ارب روپے کی آمدنی کی توقع ہے۔

شاہ فرمان کے مطابق چترال میں زعفران کی پیداوار انتہائی آسان ہے اور اس حوالے سے صرف مؤثر آگاہی کی ضرورت ہے، چترال کے عوام اور کاروباری حضرات کو زعفران کے تخم سے لے کر پیداوار کو عالمی مارکیٹ تک لے جانے میں حکومت تعاون کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں