وطن نیوز انٹر نیشنل

معاون خصوصی وزیر اعظم برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی

سید طارق محمود الحسن، معاون خصوصی وزیر اعظم برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل نے صدر مملکت عارف علوی سے پریذیڈنسی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات میں انہوں نے صدر مملکت کو گزشتہ ایک ماہ میں چارج سنبھالنے کے بعد منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا.
سید طارق محمود الحسن نے صدر مملکت کو پاکستان کی پہلی قومی اوورسیز پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا جسے وزیراعظم کی ہدایت پر وہ تیار کر رہے ہیں. یہ پالیسی پاکستان سے افرادی قوت کی ایکسپورٹ،اس کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش، بیرون وطن پاکستانیوں کے ممکنہ سہولیات کی فراہمی، ان کے قانونی اور دیگر معاملات کی نگہبانی، پاکستان میں ان کی سرمایہ کاری حوالے سے سہولیات، خلیجی اور دیگر ممالک میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے صحت اور تعلیم کی سہولیات، اور وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے موجودہ اداروں اور ان کے دائرہ کار کا احاطہ کرتی ہے.
معاون خصوصی اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر قانون، اٹارنی جنرل، چئیرمین نادرا اور تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کریں گے. معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان، پہلی قومی سمندر پار پالیسی کو ایک عظیم الشان اور بین الاقوامی کنونشن میں جو کہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اس میں اناؤنس کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں