وطن نیوز انٹر نیشنل

کومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر امجد نواز کی قیادت میں وفد نے جمعہ کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اوورسیز کنونشن سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے اوورسیز کنونشن میں تحریک انصاف نیویارک کے وفد کی شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے آواز بلند کی اور ان کو یہ حق دیا ۔

صدر تحریک انصاف امجد نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کی معاشی ترقی کے لئے وزیراعظم عمران خان کے دست و بازو بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی اور عمران خان ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں