وطن نیوز انٹر نیشنل

خام مال پر انحصار کرنے والے ترقی پزیر ممالک کے آمدن کمانے کی استعداد کو بڑھایا جائے، پاکستان

پاکستان نےترقی پزیر ممالک کے اتحاد پر مشتمل گروپ77 اور چین کی طرف سے زور دیا ہے کہ خام مال کی برآمد پر انحصار کرنے والےترقی پزیر ممالک کے آمدن کمانے کی استعداد اکار کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور تیار مال مناسب داموں میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔پاکستان اس وقت اقوام متحدہ کے ابھرتے ہوئے ممالک کے بین الحکومتی گروپ 77اینڈ چائنا کا چیئرمین ہے جس کے اب 134رکن ممالک ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ عامر خان نے جنرل اسمبلی کے صدر کی جانب سے’’خام مال پر منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ترقی پذیر ممالک ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ ایسے منصوبوں کو نافذ کرنے کے منتظر ہیں جو ان ممالک کو اپنی معیشتوں کو متنوع بنانے، ویلیو ایڈیشن اور خام مال کے شعبوں کو ترقی اور پائیدار ترقی کے بڑے ذرائع کوبہتر بنانے میں مدد فراہم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ جی 77کے اراکین کے ترقیاتی امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں جو خام مال پر انحصارکرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں کا عدم استحکام تجارت اور سرمایہ کاری، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے خطرات میں اضافہ کا باعث ہے اور آمدنی کمانے کے امکانات میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی 77اور چین برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافے کی اپنے اراکین کی خواہش کی حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے نفاذ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ہماری مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض ترقی پزیر ممالک نے نئی مصنوعات برآمد کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں عدم استحکام ان نئی مصنوعات کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔خام مال پر انحصار کرنے والے ترقی پذیر ممالک کو جو دیگر چیلنجز درپیش ہیں ان میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں ،نقصان دہ اور غیر قانونی سبسڈیز شامل ہیں جو تنوع کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے میں پیش رفت میں رکاوٹ ہیں ۔ ترقی پذیر ممالک کو انسانی وسائل ،رعایتی شرائط پر ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ترقی پذیر ممالک کوویلیو چین؂کےمخصوص شعبوں اور غیر روایتی صنعتوں میں ایسی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جو مخصوص چیلنجزسے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کے حصول یا اختراع میں سہولت فراہم کرتی ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں