وطن نیوز انٹر نیشنل

بھارت؛ مقبوضہ کشمیرمیں فوج کشی کی مذمت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ پر مقدمہ

مقبوضہ کشمیر میں فوج کشی کی مذمت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ کو مودی سرکار نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ آکار پٹیل کو بنگلور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے کے لیے طیارے میں بیٹھنے سے عین موقع پر روک دیا گیا۔

بھارت کے تفتیشی ادارے سی بی آئی نے آکار پٹیل کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے اس لیے اب وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ پر مقدمہ سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم آکار پٹیل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خاف آواز اُٹھاتے آئے ہیں اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروار سلوک کے خلاف بھی سب سے توانا آواز سمجھے جاتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب مودی سرکار کی اقلیتوں کے خلاف متعصب پالیسیوں پر آواز اُٹھانے والوں کا گلا دبانے کی کوشش کی گئی ہو اس سے قبل ایک مسلم خاتون صحافی پر بھی بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں