وطن نیوز انٹر نیشنل

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا سموگ کی روک تھام کے لئے تمام انڈسٹریز ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال کریں

(گجرات) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا سموگ کی روک تھام کے لئے تمام انڈسٹریز ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں،بھٹہ خشت زگ زیگ کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہ ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسموگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈی او ماحولیات مراتب علی، سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ ریاض اس موقع پر موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے سموگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس انسانی زندگی پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں،اسموگ کے تدارک کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی بھٹہ خشت کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں