وطن نیوز انٹر نیشنل

بڑے ممالک پاکستان کے نقصان کا ازالہ کریں، جمائما

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بڑے ممالک پاکستان کے نقصان کا ازالہ کریں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں جتنے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے اس سے نمٹنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں ۔جو ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں انہیں پاکستان جیسے ملکوں میں آنے والی تباہی کا ازالہ کرنا چاہیے۔

جمائما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملکوں کا ماحولیاتی تبدیلیوں میں کوئی کردار نہیں ایسے ممالک کا قرض معاف کرنے سوچنا چاہیے۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں