وطن نیوز انٹر نیشنل

لبنان کی پارلیمنٹ چوتھی بار بھی صدر کے انتخاب میں ناکام

لبنان کی پارلیمنٹ آج چوتھی مرتبہ ہونے والی ووٹنگ میں بھی ملک کا صدر منتخب نہ کرسکی، موجودہ صدر مشعل عون کی مدت صدارت اگلے ہفتے پوری ہوجائے گی۔

صدارتی امیدوار مشعل موعود کو 39 ووٹ ملے، 50 اراکین پارلیمنٹ نے خالی پرچیاں جمع کروائیں، 10 اراکین پارلیمنٹ نے پروفیسر اعصام خلیفہ کو ووٹ دیے، 13 ارکان نے اپنی پرچیوں پر ’نیا لبنان‘ لکھ کر جمع کروایا جبکہ موجودہ صدر کو 42 ووٹ ملے۔

لبنان میں کھاتے داروں کے رقوم نکالنے کیلئے بینکوں پر حملے

اسپیکر اسمبلی نبی بیری نے صدر کے انتخاب کے لیے 27 اکتوبر کو نیا اجلاس شیڈول کیا ہے۔

لبنان کے ’الاخبار‘ کے مطابق رکن پارلیمنٹ جمیل السید نے اپنے ووٹ پر ’افسوس‘ لکھ کر بیلٹ باکس میں ڈالا، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سب لوگ بیرونی مداخلت کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں