وطن نیوز انٹر نیشنل

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی75ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی75ویں برسی آج (پیر) انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے، مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ نے مزار پرحاضری دی۔

شہر کی بندرگاہ کے قریب واقع عمارت وزیر مینشن میں1876کو پیدا ہونے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے اور عرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی۔

بانی پاکستان کے مزار پر تقریبات کا آغاز قرآنی خوانی سے ہواجس میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کے اراکین شریک ہوئے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ،گورنر سندھ کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندے اور ڈی جی رینجرز نے سندھ مزار پر حاضری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں