وطن نیوز انٹر نیشنل

 سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی کارکردگی پر صدر پاکستان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ستائش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی ٹیکس محتسب کے سابق مشیر جناب محمد صدیق تھے۔ سیمینار کا اہتمام سویڈن میں وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزازی مشیر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے کیا تھا۔ تقریب کا آغاز نو مسلم سویڈش جان بلوم بیری کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ پاکستان کے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمد آصف جاہ کا سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی دیکھایا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزازی مشیر عارف محمود کسانہ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد آصف جاہ کی قیادت میں اس ادارہ نے ہزاروں لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں جس سے عوام میں اس ادارہ پر اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد آصف جاہ تیس سال سے کسٹمز ہیلتھ کئیر سوسائٹی کے تحت فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر کسٹمز ہیلتھ کئیر سوسائٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ویڈیو بھی دیکھائی گئی جس شرکاء نے بہت سراہا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئیے وفاقی محتسب سیکریٹیریٹ میں قائم شکایات کمشنر برائے اورسیز پاکستانیز ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں بتایا کہ 12 وفاقی محکموں سے اگر اورسیز پاکستانیوں کو شکایات ہوں تو وہ ان کے ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات اور طریقہ کار کی وضاحت بھی کی۔ 

اخوت سویڈن کے جنرل سیکرٹری ابرار اکبر نے سویڈن میں سرکاری محکموں میں دفتری طریقہ کار، عام آدمی کو حاصل حقوق اور سرکاری محکموں تک رسائی کے تمام مراحل کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے حقوق و مزید پڑھیں


بلوچستان میں سرحدی تجارت کی بندش کے خلاف زور پکڑتا احتجاج

عبدالغنی کاکڑ مقامی تاجروں اور بلوچ قوم پرست جماعتوں کا کہنا کہ ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن سے لاکھوں لوگوں کا روزگارمتاثر ہو رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے مزید پڑھیں

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی75ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی75ویں برسی آج (پیر) انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے، مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ مزید پڑھیں


KASHMIR COUNCIL EU

 Brussels, date: 10 Sept 2023 برسلز: جی۔۲۰ ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں، علی رضا سید کا جی۔۲۰ ممالک کے سربراہان کو خط برسلز (دس ستمبر ۲۰۲۳) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید مزید پڑھیں

اہور ماسٹر پلان ، پرویز الٰہی نے 10 ارب روپے کی کرپشن کی ، ڈی جی اینٹی کرپشن

Sep 06, 2023 | 07:38 PM لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ مزید پڑھیں