وطن نیوز انٹر نیشنل

Sep 06, 2023 | 09:52 AM

ملک بھر میں آج یوم دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Sep 06, 2023 | 09:52 AM

ملک بھر میں آج یوم دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 6 ستمبر 1965ء کو دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر آج ملک بھر میں 58 واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آج کے روز 6 ستمبر 1965ء کو بھارت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جبکہ برطانوی وزیر اعظم ہیرالڈولسن نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے جنگ بندی کی اپیل کی۔

فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم حالت جنگ میں ہیں، ہمارے بہادر سپاہی دشمن کا حملہ پسپا کرنے کیلئے آگے بڑھ چکے ہیں، ہماری مسلح افواج اپنی جرأت اور بہادری ثابت کریں گی، ہماری بہادر افواج کا جذبہ ناقابلِ تسخیر ہے اور ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا، افواج پاکستان دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں